بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیدیا
پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گِری تھی، نعیم شیخ ایک رن بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔
بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گِری تھی، سیف حسن ایک رن بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔
میزبان ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نجم الحسین تھے وہ 7 رنز بنا سکے جبکہ چوتھی وکٹ کپتان محمد اللّٰہ کی تھی جو 6 رنز بنا سکے۔
افیف حسین کی صورت میں بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 36 رنز پر گری جبکہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نور الحسن تھے۔
بنگلا دیش کے پویلین روانہ ہوانے والے ساتویں کھلاڑی امین الحسن تھے جو 2 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد وسیم نے 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ محمد نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔