بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری،4کشمیری شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں  قابض بھارتی فوج نے تاجر سمیت 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

 شہید تاجر کی بیٹی کی دہائی نے دل دہلا دیے ، لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس نے بھارتی سکیورٹی فورسز سے پوچھا کہ اس کے والد کو کیوں مارا تو وہ بے شرمی سے ہنسنے لگے۔

 جعلی مقابلےکے خلاف سری نگر میں مظاہرہ کیا گیا اور شہدا کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے چاروں شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور کل واقعے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت  کرتے ہوئے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button