بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات

 پارلیمنٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر  شہباز  شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جبکہ شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔

ملاقات میں مولانا اسعد محمود، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومتی اتحادیوں کا اجلاس بھی ہو رہا ہے، اجلاس سے قبل تمام اراکین کے موبائل فون باہر جمع کیے جا رہے ہیں۔

Back to top button