کھیل
بنگلہ دیش تین اہم کرکٹرز کے بغیر پاکستان کا مقابلہ کریگی
پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔
بنگلادیش کرکٹ کے مطابق محمود اللہ ٹیم کی قیادت کریں گے، تمیم اقبال اور شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں کپتان محمود اللہ ریاض ، محمد نعیم ، سیف حسین ، یاسر علی ربی ، نور الحسن وکٹ کیپر ، عفیف حسین ، مہدی حسن ، تسکین احمد ، مستفیض الرحمان ، شریف الاسلام ، نسم احمد ، امین الاسلام ، محمد شاہد الاسلام اور اکبر علی شامل ہیں۔
پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔