قومی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلوں سے متعلق گلگت بلتستان کورٹ کے سابق جج کے انکشافات کا نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کےدوران اس معاملے کا نوٹس لیا اور گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو کل صبح ساڑھے 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف، ایڈیٹر اور صحافی انصارعباسی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ اس معاملے میں ہائیکورٹ کے جج کا نام آنے کے بعد عدالت نے نوٹس لیا۔