بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور دو سالوں کو قتل کر دیا

لاہور میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر اور دو سالوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم مقتول کا داماد ہے اور واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button