بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021  کے فائنل میں آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام ہوگئے، بابر اعظم نے 6 میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم 303 رنز بنا کر سب سے آگے رہے، جبکہ ڈیوڈ وارنر محمد رضوان کو پیچھے چھورٹے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے اس ایونٹ میں 289 رنز بنائے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلتے ہوئے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان کے محمد رضوان اس ایونٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت 281 رنز بنائے۔

ایونٹ میں چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے بیسٹمن جوز بٹلر ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کی بدولت 269 رنز بنائے، جبکہ پانچویں نمبر پر زیادہ اسکور کرنے میں سری لنکا کے چریتھ اسالانکا موجود ہیں، جنہوں نے ایونٹ میں اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت 231 رنز اسکور کیے۔

اشتہار
Back to top button