بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید

باجوڑمیں راغگان ڈیم کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تحصیل خار کے علاقہ راغگان ڈیم کےقریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہدا کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ڈی پی او عبد الصمد خان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہےجلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button