بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومتی کارکردگی کی وجہ سے ہم پر ووٹرز کا دبائو ہے،کامل علی آغا

حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی۔

نجی ٹی وی کیساتھ  گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے حکومت کے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی، حکومت کو جب ضرورت پڑتی ہے تو ہم سے بات کرتے ہیں۔

ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی بھی حکومتی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہم پر ووٹرز  کا شدید دباؤ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت آج بھی مذاکرات کرے تو آئندہ 2 سالوں میں مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button