بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے جاسکتے ہیں

پاکستان کے آج جیتنے کی صورت میں وزیراعظم کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی جانے کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کون سی ٹیم کرے گی اس بات کا فیصلہ آج ہوگا تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں جیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر پاکستان آج سیمی فائنل میں کامیاب ہوتا ہے تو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فائنل دبئی جاکر دیکھے جانے کا امکان ہے اور وزیراعظم نے اپنے قریبی رفقاء سے فائنل دبئی میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button