![](/wp-content/uploads/2021/11/269162_2757834_updates.jpg)
قومی
پنجاب بیورو کریسی میں مزید تقرر و تبادلے
پنجاب میں مزید سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ مدثر احمد شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری توانائی نبیل ریاض کو ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال محمد عدنان زاہد کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس اور گریڈ 17 کے افسر عاصم سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال لگا دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 18 کے افسر مصور احمد خان کو ڈپٹی سیکرٹری ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای جبکہ گریڈ17 کے افسر مظہر علی سرور کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔