قومی
ایران نے پاکستان کیلئے ہفتہ پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا
پڑوسی ملک ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے سبب پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں بحال کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر رواں برس ماہِ اپریل میں پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔