بین الاقوامی
عراقی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ
عراقی ملٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ بغداد میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظم کی رہائش پر ڈرون سے حملے کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی ملٹری کی جانب سے کہا گیا کہ مصطفیٰ الکاظم ڈرون حملے میں محفوظ رہے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں عراقی وزیراعظم کے کئی محافظ زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ’حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو دہشت گردی کا ایک واقعہ لگتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’امریکا، عراقی سیکیورٹی فورسز سے مسلسل رابطے میں ہے اور بغداد کی سالمیت اور آزادی پر یقین رکھتے ہیں‘۔