بین الاقوامی
ایندھن لیجانےوالے ٹرک میں دھماکہ99 ہلاک
مغربی افریقی ملک سیرالیون میں ایندھن لے جانے والا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا، اس حادثے میں 99 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایندھن لے جانے والے ٹرک کے پھٹنے کا واقعہ سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق ایندھن سے بھرا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں میں ٹرک سے بہتے ایندھن کو جمع کرنے کے لیے موجود افراد بھی شامل ہیں۔