بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک لبیک پاکستان کے کارکن تاحال وزیر آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے شرکا نے گوجرانوالہ ضلع کے وزیر آباد ٹاؤن میں ایک پارک اور قریبی جگہوں پر قیام کے لیے 250 کیمپ قائم کر لیے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے کارکنان 29 اکتوبر کو وزیر آباد پہنچے تھے، ٹی ایل پی کی جانب سے حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد ملحقہ پارک میں منتقل ہونے سے پہلے انہوں نے جی ٹی روڈ کو 3 دن تک بلاک رکھا۔

یہ کیمپ بنیادی طور پر ریلوے لائن، گرین بیلٹ اور ملحقہ حامد ناصر چٹھہ پارک الہ آباد میں قائم کیے گئے ہیں۔

منتظمین نے دو ڈاکٹروں اور 24 گھنٹے دستیاب ادویات کے ساتھ طبی علاج کے لیے ایک علیحدہ کیمپ قائم کیا ہے۔

مزید یہ کہ 3 ٹرک روزمرہ کے استعمال کی اشیا جیسے کھانے، خشک میوہ جات، منرل واٹر کی بوتلیں اور ادویات وغیرہ سے لدے ہوئے ہیں جبکہ دو ٹرک کمبلوں سے بھر ہوئے ہیں تاکہ شرکا کو کھلے میدان میں سرد موسم میں گرم رکھا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button