قومی
پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
حکومتی اقدام سے ملک میں مہنگائی چوتھے سے پانچویں گئیر میں داخل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔