قومی
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کیساتھ سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری منظور کرلی
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کرلی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی سفارش کرےگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کے حق میں کم ازکم 18 وزراء کی حمایت درکار تھی، وزراء کی مطلوبہ تعداد نے سرکولیشن سمری پر پابندی ہٹانےکی منظوری دی۔ پنجاب کابینہ کی تحریری سفارشات ملنے کے بعد وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائےگی۔