ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،آسڑیلیا نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔
بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلوی بولرز کے سامنے بنگلادیشی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے۔
بنگلادیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
وسیم اکرم بھی کل کے میچ کو فکس قرار دینے کے مخالف ایڈم زیمبا کی اسپن بولنگ نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑادیے اور صرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے گئے۔
اسی طرح جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹیں لیں، جبکہ گلین میکسویل بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
بنگلادیش کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹیم کے رن ریٹ کو اپنا ہدف بنالیا۔
آسٹریلوی ٹیم کو سپر 12 کے گروپ 1 میں جنوبی افریقہ سے اوپر آنے کے لیے یہ میچ 49 گیندوں میں جیتنا تھا، اور اسی کے لیے ایرون فنچ نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔
آسٹریلوی کپتان نے 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 5 گیندوں پر 16 اور ڈیوڈ وارنر نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسیکن احمد اور شورف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی۔
آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا نے یہ میچ 38 گیندوں میں جیت کر اپنا رن ریٹ 1.031+ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ سے دوسری پوزیشن چھین لی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کا اگلا مقابلہ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کا سامنا کرنا پڑے گا۔