قومی
سعد رضوی فرانسیسی سفارتخانے کے معاملے پر قائم تھے،شیخ رشید
وزیرداخلہ شیخ رشید نے سعد رضوی سے بات چیت پر لا علمی کا اظہار کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سعد رضوی کی جب ان سے بات ہوئی تھی تو وہ فرانسیسی سفارتخانے کے معاملے پر قائم تھے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کو قائل کیا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائےگا، اس پر انہوں نے دستخط بھی کیے جس پر وہ قائم ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ انہیں نہیں پتا کس کی کس کے ساتھ کیا بات ہوئی، انہیں صرف یہ پتا ہےکہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔