علاقائی
ڈاکوؤں نے مسافر بس کو لوٹ لیا
قصور: پتوکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مسافر بس کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پتوکی کے علاقے سائیں دی کھوئی کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر بس کو روکا اور پھر مسافروں کو یرغمال بنالیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے مسافروں پر تشدد کیا جب کہ نقدی، زیورات اور موبائلز چھین کر فرارہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔