بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان امریکا میں پاکستان کے سفیر نامزد

سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکا میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق مسعود خان کی بطور سفیر تعیناتی کی سمری ارسال کردی گئی ہے تاہم ، باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔

 واضح رہے کہ سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقےکھڑک سے ہے ۔

آزاد کشمیر کا صدر بننے سے پہلے وہ پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پرفائزتھے جبکہ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے چین میں بھی خدمات انجام دیں ،انھوں نے پاکستان کی فارن سروس میں اپنی خدمات کا آغاز 1980میں کیا اس دوران وہ چین میں پاکستان کے تھرڈ سیکرٹری ، سیکنڈ سیکرٹری اوربطورسیکرٹری کام کر چکے ہیں۔

مسعود خان اقوام متحدہ میں پولیٹیکل کونسلر، اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں کئی فورمز اور انٹرنیٹ گورننس کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی اپنا نام کما چکےہیں۔

فارن سروس کے دوران انہوں نے دفترخارجہ میں سیکشن آفیسر ڈائریکٹر اکنامک کوآپریشن ، ڈائریکٹر سیکرٹری جنرل آفس ،ڈائریکٹر جنرل برائے ایسٹ ایشیا پیسفک اور دفتر خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیے ۔

اشتہار
Back to top button