بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فواد چوہدری اپنی زبان قابو میں رکھیں،کالعدم تنظیم

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی اور سنی تحریک نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان دیکھیں کہ فواد چوہدری کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے، فواد چوہدری ہوش کے ناخن لیں، اپنی زبان قابو میں رکھیں۔

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ آج ہمارے سربراہ رہا ہو جائیں گے، دھرنا ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

ترجمان کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا پُر عزم اور اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

دوسری جانب جاری کیئے گئے بیان میں سنی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔

ترجمان سنی تحریک کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری سنی تحریک کی تاریخ کو جانے بغیر بیان بازی سے گریز کریں، سنی تحریک ہمیشہ امن پسند جماعت رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button