بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کو فنٹاسٹک قرار دے دیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی جہاں شائقینِ کرکٹ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جوکہ میچ کے دوران سٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔

ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہاتھ میں کافی کا کپ موجود ہے اور انہوں نے کافی پیتے ہوئے میچ انجوائے کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں پاک افغان میچ اور آصف علی کی فینیشنگ سے بہت لطف اندوز ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔

اشتہار
Back to top button