بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف کا آصف علی کو الگ ہی انداز سے خراج تحسین

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فتح گر آصف علی نے پوری قوم کو ہی اپنا مداح منایا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے بھی ایک نئے انداز سے ہی آصف علی کی تعریف کی ہے۔

افغانستان سے میچ میں فتح کے فوری بعد شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیم نے جیت اور انٹرٹینمنٹ ضروری کردی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مبارکباد بھی دی تھی۔

اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے کہا کہ لاہور میں آصف علی کے نام پر ایک انڈر پاس تو ہونا چاہیے۔

جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ آصف علی نے شاٹس تو فلائی اوور جیسے  کھیلے تھے۔

خیال رہے کہ آصف علی بابر اعظم ،محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے بعد وہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سپر اسٹار بن کر ابھرے ہیں۔

افغانستان کے فاسٹ بولر کریم جنت کے اوور میں چار چھکے لگاکر انہوں نے گرین شرٹس کو مسلسل تیسری کامیابی دلائی اور میچ کے بہتر کھلاڑی قرار پائے۔

Back to top button