کھیل
انشا اللہ ٹیم مزید بہتر نتائج دے گی، راشد خان
افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ سپنر راشد خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کامیابی سمیٹنے پر کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری جیت قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی۔انہوں نے ٹوئٹر پر میچ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اورقوم کے نام پیغام میں لکھا کہ سب لوگوں کو زبردست آغاز مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ اس جیت نے آپ کو مسکرانے اور جشن منانے کے لیے کچھ دیا ہے۔راشد خان نے عزم کا اظہار بھی کیا کہ انشا اللہ ہم بہترین پرفارمنس دیں گے اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد سپنر مجیب الرحمن نیتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔