قومی
بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی تاریخی جیت سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، آرمی چیف
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف شاندار اور تاریخی جیت پر پاکستان فوج کے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کئے جانے والے ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف اس جیت پر تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس جیت نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے