بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے کون کونسی حکومتی شخصیات دبئی میں موجود

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

آج ہونے والے پاکستان اور بھارت میچ کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر خسرو بختیار دبئی پہنچ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید میچ دیکھنے شارجہ گئے تھے مگر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں واپس طلب کرلیا تھا۔

اشتہار
Back to top button