بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت ستاسی سینٹس کمی سے بیاسی اعشاریہ پچپن ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.10 ڈالر فی بیرل کمی ہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 84.69 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت میں 1.72 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی۔

اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت کم ہو کر100.67 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 40 سینٹس کمی سے2.55 ڈالر فی گیلن ہو گئی۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں کمی کے حق میں نہیں۔ تیل کی متوازن قیمتوں کے حق میں ہیں۔ دنیا بھر میں توانائی کے بڑے بحران کا خدشہ ہے

مزید پڑھیے  مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 30.82 فیصد تک پہنچ گئی
Back to top button