بین الاقوامی
فوجی بس میں دھماکہ، 15فوجی جاں بحق
شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسزکے ذریعے فوجی بس کو نشانہ بنایاگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کا دھماکا کافی عرصے بعد دیکھا ،ہم نے سوچا تھا کہ ایسے دھماکے ختم ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ دھماکےکی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔