بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوان سے 5 ارکان اسمبلی لاپتہ اور گرفتارہیں۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے جس میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔اس دوران بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے دعویٰ کیا کہ ہم سب کو اس ایوان کے تقدس کو بحال کرنا ہے، ایوان سے پانچ اراکین اسمبلی مسنگ اور گرفتارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اراکین مسنگ ہیں، سب کو آئینی اور جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔قائد حزب اختلاف ملک سکندر نے اسپیکر سے مسنگ اراکین کو ایوان میں لانے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

اشتہار
Back to top button