قومی
بلاول بھٹو زرداری کی سبز عمامہ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سبز عمامہ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی دورہ فیضان مدینہ کی یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔
تصویر میں بلاول کو بلیو کوٹ پینٹ پر سبز عمامہ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
سعید غنی کے مطابق یہ تصویر بلاول بھٹو کے دورۂ فیضانِ مدینہ کے موقع پر لی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ 2016 میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا تھا۔