قومی
پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا
پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو بحال کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دی گئی۔
محکمہ بلدیات نے وزیراعلیٰ ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قدم آئین و قانون کی روشنی میں اٹھایا جائے گا۔