بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حفیظ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر سابق کپتان محمد حفیظ نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں، 17 اکتوبر 1980 کو پیدا ہونے والے محمد حفیظ جو اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ ہیں نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 55 ٹیسٹ میچوں کی 105 اننگز میں آٹھ مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 3652 رنز سکور کر رکھے ہیں جس میں دس سنچری اور بارہ نصف سنچریاں شامل ہیں

ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین سکور 224 رنز ہے، محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 218 ایک روزہ میچوں کی 216 اننگز میں6614 رنز بنا رکھے ہیں جس میں گیارہ سنچریاں اور 38 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا ون ڈے میں بہترین سکور 140 رنز ناٹ آئوٹ ہے، محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے 113کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 103 اننگز میں 2429 رنز سکور کر رکھے ہیں جس میں چودہ نصف سنچریاں شامل ہیں

ان کا ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بہترین سکور 99 رنز ناٹ آئوٹ ہے، محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 53، ون ڈے میں 139 اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 60 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

اشتہار
Back to top button