کھیل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ، قومی سکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے۔گزشتہ روز دبئی پہنچنے پر قومی ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد اب ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔
ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی ہے۔ترجمان کے مطابق قومی اسکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں پہلے روز دو گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ریکوری کیلئے پول سیشن میں بھی حصہ لیا۔
اسکواڈ کا پہلا سیشن کل شام چھ بجے سے آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈولڈ ہے۔قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلنا ہیں جو 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور 20 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوں گے۔