قومی
عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کر رہی ہے، پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ کبھی عوام پر نہیں ڈالا گیا تھا، پی پی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچا سکتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجلی کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومت سے نجات کے لیے عوام ساتھ دیں۔