کھیل
پاکستان2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کریگا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کی 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کی توثیق کردی۔
ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں اجلاس ہوا جس کی صدارت کونسل کے صدر جے شاہ نے کی۔
اے سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ میزبانی کی توثیق کی گئی جس کے بعد 2022 کا ایشیا کپ سری لنکا اور 2023 کا پاکستان میں ہوگا۔
سری لنکا میں شیڈولڈ ایشیا کپ دو بار کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوچکا تھا جبکہ سری لنکا کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کی باری پاکستان کی تھی۔
اجلاس میں اے سی سی نے دونوں ملکوں کی میزبانی کی توثیق کی۔