بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہرجس نے بھی تجاوزکیا گرادیں۔

عدالت نے کہا کہ کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں اور کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے تفصیلی رپورٹ دے۔

عدالت نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن سے روکنے کے اسٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کردیا اور نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ  سی ڈی اے قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کرے۔

اشتہار
Back to top button