بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سرباز خان نیپال کی دھاولاگیری چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستانی کوہ پیما سِرباز خان نے نیپال کی دھاولاگیری چوٹی کو سر کرلیا،  وہ 8167 میٹر بلند دھاولاگیری سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما سِرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی اور نیپال کی دھاولاگیری چوٹی کو بھی سر کرلیا۔

وہ 8167 میٹر بلند دھاولاگیری چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ انہوں نے نویں آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔

سِرباز خان آٹھ ہزار میٹر کی نو مختلف چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔ سِرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوہٹسے، براڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ماؤنٹ ایوریسٹ اور جی ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button