قومی
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،8دہشتگرد گرفتار
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران 8 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ شیخوپورہ سے بھی دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ حافظ آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور گوجرانوالہ سےکالعدم داعش کا دہشتگرد گرفتار کیا گیا ہے۔