کھیل
شہروز کاشف نے دنیا کی 8 ویں بلند ترین چوٹی مناسلو سر کرلی
پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی 8 ویں بلند ترین چوٹی مناسلو سر کرلی ہے۔
شہروز کاشف نے 8163 میٹر کی چوٹی سر کی، انہوں نے پانچ ماہ کے اندر تیسری چوٹی سر کی ہے۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی ہیں۔