نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب نے بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بلوچستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں جمعے کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بلوچستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے ۔
بلوچستان کی جانب سے عمید آصف 32 اور کاشف بھٹی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
143 رنز کا ہدف سینٹرل پنجاب نے بابر اعظم اور وہاب ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں با آسانی مکمل کرتے ہوئے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سینٹرل پنجاب کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار 65 رنز بنائے جبکہ وہاب ریاض نے 8 گیندوں پر جارہانہ 20 رنز اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے 3 ،کاشف بھٹی اور عاقف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔