قومی
نواز شریف کو ویکسی نیشن کا معاملہ، مقدمات درج، گرفتاریاں
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن انٹری پر ایف آئی اے اور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے درج کیئے گئے مقدمے کے مطابق ملزمان ابوالحسن اور عادل نے جعلی انٹری کے لیے نوید کی آئی ڈی استعمال کی۔
ادھر پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ابوالحسن اور عادل کو گرفتار کر لیا ہے۔