بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا فضل الرحمان کا انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق خدشات کا اظہار

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کسی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگی۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے پر ن لیگ کوکسی بھی معاملے  پر اسے اعتماد میں لینا ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی بنانے کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش ہوں گی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت  سے کمیٹی بنائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔

اشتہار
Back to top button