بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مودی تین روزہ دورے پر امریکا روانہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے ان کا دورہ امریکا، امریکا کے ساتھ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داروں، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور اہم عالمی مسائل پر تعاون کو آگے بڑھانے کا موقع ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ نائب امریکی صدر کملا ہیرس سے ملاقات میں عالمی امور اور دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر، آسٹریلیا اور جاپانی وزیراعظم کے ساتھ کواڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ امریکا کے دورے کا اختتام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے ساتھ کریں گے جس میں عالمی چیلنجز بشمول کووڈ 19، وبائی امراض، دہشت گردی سے نمٹنے کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button