قومی
اپوزیشن میں تھے تو حضرت عمرؓ کی مثالیں، اب عمران تحائف کی تفصیل نہیں بتاتے،حافظ حمد اللہ
اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمؓران خان اپوزیشن میں تھے تو وقت کے حکمران کے احتساب کے لیے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مثالیں دیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک عام پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ خان صاحب کو بیرون ملک سے کیا تحائف ملے؟ لیکن آج ریاست مدینہ جیسی مثالی ریاست قائم کرنے کی دعوے دار عمرانی سرکار وہ تفصیلات دینے سے صاف انکار کر رہی ہے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا تحائف کو خفیہ قرار دینا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ ویسا ہی توشہ خانے کے تحائف کا معاملہ نہیں؟ جس کے ریفرنس دو سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر پر چل رہے ہیں؟