بین الاقوامی
بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ بھارتی پولیس کے مطابق خراب موسم اور شدید دھند ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ بنے۔
خیال رہے کہ پچھلے ماہ اگست میں بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا۔