بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کی کوشش بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو نہ روک سکی

وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کے باوجود نیوزی لینڈ دورہ ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹا۔

 وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی میسر ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے جیسنڈا آرڈرن کو یقین دلایا کہ ‏ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کی بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےاحتیاطاً دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

اشتہار
Back to top button