بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

امریکی جمناسٹ سیمون بائلز کی سینیٹ کے سامنے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق

عالمی شہرت یافتہ امریکی جمناسٹ سیمون بائلز نے امریکی سینیٹ کے سامنے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی۔

امریکی جمناسٹ نے کہا ہے کہ وہ لیری ناسر کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم کو اس ہراسانی کا الزام دیتی ہیں۔

سیمون بائلز کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم کسی ہراسانی کرنے والے شخص کو بچوں کو نقصان پہنچانے کا موقع دے تو اثرات نہایت برے ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی جمناسٹ ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری ناسر ہراسانی کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Back to top button