بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی مقبولیت والے امیدوار سامنے لائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف پنجاب کی سیاسی ٹیم نے ملاقات کی اور صوبے میں سیاسی اور انتظامی محاذ پر درپیش چیلنجز  پرگفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  آئندہ انتخابات کے لیے ابھی سے امیدوار  تلاش کیے جائیں، اچھےکردار کے مالک ،عوامی مقبولیت والے امیدوار سامنے لائے جائیں۔

وزیراعظم نے سابق دورحکومت میں بنےجعلی ووٹوں کامعاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھانے کی ہدایت بھی کردی۔

آئندہ بلدیاتی انتخابات سےمتعلق وزیراعظم نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ ہر ماہ پارٹی کارکنوں سےایک بارملاقات کریں گے۔

اشتہار
Back to top button