بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

ڈالر کی قدر گذشتہ روز تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی اور آج ڈالر نے کاروباری دن میں اپنی بلند ترین قدر کا 2020 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 61 پیسے اضافے سے 169 روپے پچپن پیسے رہا۔

ڈالر کی قدر گذشتہ روز تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی اور آج ڈالر نے کاروباری دن میں اپنی بلند ترین قدر کا 2020 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ بڑھ رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوکر 170 روپے 30 پیسے کا ہے۔

اشتہار
Back to top button